0
Tuesday 26 May 2020 23:55

ضلع کرم، کورونا سے جاں بحق ہونیوالے سینٸر میڈیکل ٹیکنیشن اشرف گل کو سپرد خاک کردیا گیا

ضلع کرم، کورونا سے جاں بحق ہونیوالے سینٸر میڈیکل ٹیکنیشن اشرف گل کو سپرد خاک کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے شہر صدہ سے تعلق رکھنے والے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کورونا واٸرس سے متاثرہ سینٸر میڈیکل ٹیکنیشن اشرف گل کو ان کے آباٸی قبرستان خان بابا میں جنازے کے بعد سرکاری ایس او پیز کے تحت سپرد خاک کردیا گیا۔ یاد رہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ کے دو ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر رحیم، ڈاکٹر مامور اور ٹیکنیشن اشرف گل کورونا واٸرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بال کرتے ہوئے فرنٹ لاٸن میں خود کورونا سے متاثر ہوۓ تھے۔ بعد ازاں دونوں ڈاکٹرز کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے تاہم اشرف گل کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں پشاور منتقل کردیا گیا تھا۔ پشاور کے مقامی ہسپتال میں آٸیسولیشن میں رکھنے بعد چاند رات  کو صدہ ہسپتال واپس لایا گیا۔

میڈیکل ہدایات پر 27 مٸی کو دوبارہ معاٸنے کے لیے ایمبولینس کے ذریعے پشاور لے جایا جارہا تھا کہ علیزٸی کے قریب اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگٸی اور علی زٸی ہسپتال ہی میں ان کی روح پرواز کرگٸی۔ اشرف گل کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گٸی اور ایک خوف کا سماں بن گیا۔ تاہم محکمہ صحت، مقامی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں نے ان کے خاندان کی موجودگی میں سرکاری ہدایات کے مطابق ایس او پیز کے تحت ان کے کفن دفن اور تدفین کا بندوبست کیا اور آباٸی قبرستان خان بابا میں جنازے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 864922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش