0
Wednesday 27 May 2020 10:15

چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے، جوزف بوریل

چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے، جوزف بوریل
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے۔ یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ماہرین جس ایشیائی صدی کی آمد کی پیشگوئی کر رہے تھے اس کا شاید کورونا کی وبا کے دوران ظہور ہو چکا ہے۔ ایسے شواہد ہیں کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکا کی جگہ لے رہا ہے اور یورپی یونین کو چین کے حوالے سے ایک مضبوط پالیسی طے کرنی ہو گی۔ تاریخ میں کووڈ-19 کی وبا کو ایک ایسے فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جائے گا جب دہائیوں بعد امریکا دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا تھا۔جوزف بوریل نے جرمنی کے سفارت کاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجزیہ کار کافی عرصے سے امریکا کی سربراہی میں چلنے والے عالمی نظام کے خاتمے اور ایشیائی صدی کی آمد کی باتیں کر رہے تھے۔

یورپی یونین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب یہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اور ہم پر کسی ایک سائیڈ کا انتخاب کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اور چین کی رقابت کی وجہ سے عالمی ادارے ایسا کردار ادا نہیں کر پا رہے جس کی اس مشکل گھڑی میں ضرورت تھی۔یورپی یونین کو اپنے مفادات اور اپنی قدروں کو سامنے رکھنا ہو گا اور کسی کا آلہ کار بننے سے بچنا ہو گا۔  انھوں نے کہا کہ یورپ کو ایک مشترکہ تذویراتی کلچر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے جو اس وقت اس کے پاس نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 864944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش