0
Wednesday 27 May 2020 11:34

پشاور، بیرون ملک سے آئے صرف علامات والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا

پشاور، بیرون ملک سے آئے صرف علامات والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک سے آئے ہر مسافر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے بجائے صرف ان مسافروں کا ہی ٹیسٹ کیا جائے گا جن میں علامات ظاہر ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے بیرون ملک سے آئے ہر مسافر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ صرف ان مسافروں کا ہی ٹیسٹ کیا جائے گا جن میں علامات ظاہر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن مسافروں میں علامات نہ ہوں ان کو گھر جانے دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختوخوا سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، صرف گذشتہ 24 گھنٹے میں 30 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 197 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 22 ہزار 934، پنجاب میں 20 ہزار 656، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 80، بلوچستان میں 3 ہزار 468، اسلام آباد میں 1728، گلگت بلتستان میں 630 اور آزاد کشمیر میں 211 ہے۔ آپریشن سینٹر کے مطابق 18 ہزار 314 مریض کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ پاکستان میں اب تک 4 لاکھ 90 ہزار 908 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش