0
Wednesday 27 May 2020 17:18

بھارت میں دوسرے روز بھی کورونا کے معاملوں میں کمی، متاثرین کی تعداد 1.50 لاکھ

بھارت میں دوسرے روز بھی کورونا کے معاملوں میں کمی، متاثرین کی تعداد 1.50 لاکھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں جزوی کمی آئی اور تقریباً 4000 لوگوں کے صحتیاب ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں انفیکشن کے 6387 نئے کیس سامنے آنے سے ملک میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 1.50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارت اس انفیکشن سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں 10ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 6387 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 170 لوگوں نے اپنی جان گنوائی۔ وہیں اس مدت میں 3935 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

بھارت میں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اب تک اس سے 151767 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4337 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا کے کل 83004 فعال معاملے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6535 پیر کو 6977 اور اتوار اور ہفتہ کو بالترتیب 6767 اور 6654 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ مہاراشٹر اس وباء سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس ریاست میں کورونا نے کافی تباہی برپا کی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2091 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 54758 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش