0
Wednesday 27 May 2020 22:46

کورونا کو لیکر راہل گاندھی کی سیاست انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، روی شنکر پرساد

کورونا کو لیکر راہل گاندھی کی سیاست انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، روی شنکر پرساد
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آج الزام لگایا کہ وہ کورونا بحران میں ملک کے تئیں انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنائے پوئے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے کہا کہ راہل گاندھی نے اپنے سیاسی فائدے کے لئے لوگوں کے حوصلے کو گرانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ روی شنکر پرساد نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی کے مارچ سے لیکر اب تک مختلف مسائل پر اظہار کئے گئے خیالات کا سلسلہ وار ذکر کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کے تبصرے بتاتے ہیں کہ اس نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کا ثبوت دیا ہے، ملک کو گمراہ کیا ہے اور جھوٹ پھیلا کر سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ کورونا کی تکلیف دہ بیماری میں بھارتی عوام مودی کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے ہمیں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کانگریس لیڈر کا کام لوگوں کے حوصلے کو گرانا اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی کوئی دوا نہیں ہے، صرف لاک ڈاؤن ہی اس بیماری سے بچنے کا ایک واحد ذریعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 865098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش