0
Thursday 28 May 2020 18:35

آج کا دن قوم کی خودی کی جیت کا دن ہے، جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا، احسن اقبال

آج کا دن قوم کی خودی کی جیت کا دن ہے، جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت پر قوم کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی، آج کا دن قوم کی خودی کی جیت کا دن ہے، جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ سویت یونین سے سبق سیکھنا چاہیے، سپرپاور کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ تھا لیکن معیشت پنکچر ہوگئی تھی اور دنیا کے نقشے سے مٹ گئی، معاشی طاقت ملک کو ناقابل تسخیر بناتی ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نیب کی دھمکیوں اور جھوٹے مقدموں کی وجہ سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے حوصلے ایٹمی طاقت کی طرح مضبوط ہوچکے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ میرے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان سمیت ہر لیڈر کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں، عمران خان کے ٹولے کو عالمی سازش سے لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور معیشت کو رول بیک کرنے کے لیے دونوں اہداف حاصل کیے جاچکے ہیں، ملک کومعاشی ترقی کیلئے آزاد اور منصفانہ الیکشن کی ضرورت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 865275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش