0
Friday 29 May 2020 21:04

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔ پشاور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گیا۔ ڈاکٹر خانزادہ شینواری ہنگو میں شفاء میڈیکل سینٹر میں خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ 45 سالہ متاثرہ ڈاکٹر دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کا شکار ہوا۔ متاثرہ ڈاکٹر کو طبیعت خراب ہونے پر 20 مئی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں لایا گیا تھا۔ ڈاکٹر ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھا۔ پراونشل ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے سے تیسرا ڈاکٹر جان بحق ہوا ہے۔ واضح رہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر جاوید اور صدہ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر اشرف گل بھی کورونا وائرس سے جان بحق ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش