0
Friday 29 May 2020 22:47

پاکستان نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

پاکستان نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے کنزلوان سیکٹر پر بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ جاسوس ڈرون ایل او سی عبور کرکے نیکرون سیکٹر میں پاکستان کی سرحد میں 700 میٹر اندر داخل ہوا تھا۔ اس سے قبل بدھ کو بھی پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر گرا دیا تھا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارت خطے میں سیفران دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش