0
Saturday 30 May 2020 18:41

یونان، 30 ممالک کے سیاحوں کے لیے ملک میں داخلے کی اجازت

یونان، 30 ممالک کے سیاحوں کے لیے ملک میں داخلے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے سبب بندش کے بعد یونان جون کے وسط سے بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان تقریباً 30 ممالک کے سیاحوں کے لیے ملک میں داخلے کی اجازت دے گا لیکن  امریکی، برطانوی اور کچھ دیگر ممالک کے شہریوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ یونانی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجازت یافتہ 29 ممالک سے آنے والے سیاہ ایتھنز اور تھیسالونیکی کے لیے براہ راست پروازوں کے ذریعے یونان میں داخل ہوسکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق امریکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کیونکہ یونان ان ممالک سے آنے والے مسافروں اور سیاحوں کو روکنے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ برطانیہ، برازیل اورسویڈن کے شہریوں  کو یونان میں داخل ہونے کے لیے کم از کم جولائی تک انتظار کرنا پڑے گا۔ الات دیکھ کر یونانی حکومت منظور شدہ ممالک کی فہرست میں مزید اضافہ کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان داخل ہونے والے سیاحوں اور اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یونانی حکومت کوڑ-19 حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ خیال رہے کہ سیاحت یونان کی آمدن کا پانچواں بڑا ذریعہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 865634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش