0
Sunday 31 May 2020 11:52

کرونا کیسز بڑھنے کے بعد گلگت میں مکمل لاک ڈائون

کرونا کیسز بڑھنے کے بعد گلگت میں مکمل لاک ڈائون
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ گلگت میں آج سے مکمل لاک ڈائون کر دیا گیا ہے۔ ادھر سکردو میں لوکل ٹرانسمیشن (مقامی منتقلی) کا کیس سامنے آگیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق سکردو میں مقیم کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے شخص میں وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ ادھر گلگت اور چلاس میں کرونا سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔ جی بی میں کرونا کے کیسز کی تعداد 678 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش