0
Sunday 31 May 2020 17:22

حکومت کے فیصلوں نے بھارت کو معاشی بحران میں ڈال دیا ہے، کانگریس

حکومت کے فیصلوں نے بھارت کو معاشی بحران میں ڈال دیا ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے مودی حکومت کو تمام محاذوں پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے غیریقینی فیصلوں نے ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیل دیا۔ ایک بیان میں دانش علی نے کہا کہ پچھلے دنوں انہوں نے دیکھا کہ مزدوروں کو ان کے گھر لے جانے والی ٹرینیں بغیر نیویگیشن کے چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے مزدوروں کو بھاری پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکومت کی حالت بھی وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ ہے، بس ایک کے بعد ایک قدم ہوا میں اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتیجہ یہ کہ ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار گذشتہ 11 سالوں میں 4.2 فیصد کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور شرح نمو آخری سہ ماہی میں 3.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے لیکن حکومت کچھ ٹھوس اقدامات اٹھانے کے بجائے کورونا پر الزام عائد کررہی ہے۔

لوک سبھا رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے مطابق حکومت کے زیر انتظام خصوصی ٹرینوں میں 80 کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مزدوروں کو فراہم کی جانے والی ٹرینوں میں پانی کا کوئی نظام نہیں، کھانے پینے اور بغیر نیویگیشن کے چلنے والی ٹرینیں ڈیڈ لائن سے زیادہ وقت میں اپنی منزل تک پہنچ رہی ہیں۔ پچھلے 160 سالوں میں بھی ایسا نہیں ہوا، جب ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی نہیں کی تھی۔ حکومت کو کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کو صحیح طریقے سے نافذ کرنا چاہئے تھا لیکن حکومت کو کوئی ایسا منصوبہ نظر نہیں آرہا ہے جس کا خمیازہ قوم اور ملک کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش