1
Monday 1 Jun 2020 17:48
ایران دنیا کے ہر مقام پر اپنے مفاد کا بھرپور دفاع کریگا

وینزوئیلا سمیت دوسرے ممالک کو بھی تیل ارسال کرتے رہیں گے، ایران

وینزوئیلا سمیت دوسرے ممالک کو بھی تیل ارسال کرتے رہیں گے، ایران
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران وینزوئیلا کو مزید پٹرول ارسال کرنے کا پروگرام رکھتا ہے، کہا ہے کہ وینزوئیلا حکومت کی درخواست پر مزید پٹرول بھی ارسال کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں ایران کی اختیار کردہ پالیسی اور ان اقدامات کی بناء پر جو مستقبل قریب میں اٹھائے جائیں گے، ایران وینزوئیلا سمیت کسی بھی ملک کی درخواست پر انہیں تیل ارسال کرتا رہے گا۔ سید عباس موسوی نے وینزوئیلا میں موجود ایرانی تیل بردار بحری بیڑوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وینزوئیلا کو ارسال کردہ ایرانی پٹرول ایک قانونی اور بین الاقوامی تجارت اور ایران و وینزوئیلا کا بنیادی حق ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران کی جانب سے وینزوئیلا کو ارسال کئے جانے والے پٹرول میں امریکی حکومت کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بدمعاشی اور بین الاقوامی قوانین کو پائمال کرنے کی اپنی عادت کے مطابق اس مسئلے کی مخالفت کی ہے تاہم ایران و وینزوئیلا کے نزدیک اس (امریکی مخالفت) کی کوئی اہمیت نہیں۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ ہم نے اس اقدام کے ذریعے 2 ممالک کے درمیان ایک قانونی و آزادانہ تجارت انجام دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ تجارت ایران کا حق ہے اور ایران دنیا کے کسی بھی کونے میں اپنے مفاد کا بھرپور دفاع کرے گا۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران اپنی تجارتی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 865969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش