0
Monday 1 Jun 2020 23:28

ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، زاہد حبیب قادری 

ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، زاہد حبیب قادری 
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ احمقوں اور اناڑیوں کی حکومت تبدیلی لا سکی نہ اپوزیشن حقیقی جمہوریت ہی بحال کروا سکی، وزراء اور مشیران کی فوج کا لشکر ملکی خزانے پر بوجھ کے سوا  کچھ نہیں، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو اپنا کسی اچھے نفسیاتی معالج سے علاج کروانا چاہئے یا پھر وزیراعظم عمران خان کو ان کی تنہائی کا صحیح علاج تلاش کرنا چاہئے، ہر دس دن بعد وہ خود کو منظرعام پر لانے کیلئے الٹی اور گندی حرکتوں کا مظاہرہ فرماتے رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاوس پر ملاقات کیلئے آنے والے رکن صوبائی رابطہ کمیٹی پنجاب صاحبزادہ سید عثمان حیدر شاہ نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، خودساختہ مہنگائی کا زور تبدیلی سرکار کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حجروں اور سوشل میڈیا و ٹالک شوز سے باہر نکل کر اداروں کی بہتری کیلئے کام کرے۔ شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ملک میں انارگی پھیلانے اور شرپسندی میں ہر وقت دل لگی لگائے رکھتے ہیں جو کہ نہ صرف عمران خان کی حکومت بلکہ ملک کا بھی نام بدنام کرنے کی کوشش ہے، فواد چوہدری کو ملکی بدنامی اور دین دار طبقہ اسلامی تاریخ اور اسلاف اسلام و پاکستان سے چڑنے کی بجائے اپنی منفی سوچ کو بدلنا چاہئے تاکہ ان کی صحت درست سمت رہے۔
خبر کا کوڈ : 866031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش