0
Wednesday 3 Jun 2020 12:11

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں كورونا وائرس کا قہر انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8909 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے متجاوز ہوگئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد بڑھ کر 207615 ہوگئی۔ اس دوران 217 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5815 ہوگئی۔ ملک میں اب تک کل 100303 لوگ صحتیاب بھی ہوچکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 101497 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر اس وباء سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 103 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباء سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72300 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2465 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش