0
Thursday 4 Jun 2020 13:25

کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان

کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی کے شمال مغرب میں لسبیلہ اور اوتھل کے قریب موجود ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر کی گرمی اور زائد نمی کا تناسب سسٹم کی شدت بڑھا سکتا ہے، سسٹم کا رخ مشرق کی جانب ہے، کراچی میں آج بھی آندھی چل سکتی ہے۔ آندھی سے شہر کے شمالی اور شمال مشرقی حصے متاثر ہو سکتے ہیں، آندھی کے دوران 45 سے 54 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں جنوب مغرب سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔ گزشتہ روز تیز آندھی آنے کے بعد سے شہر کے کئی علاقے 15 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو کراچی میں آندھی کے سبب مختلف علاقوں میں دیوار اور گھر کی چھتیں گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ سرجانی ٹاؤن میں باڑوں میں آتشزدگی سے 75 بھینسیں جل کر مرگئیں اور کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 866548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش