0
Thursday 4 Jun 2020 17:16

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 9 ہزار سے زائد نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 2.17 لاکھ

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 9 ہزار سے زائد نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 2.17 لاکھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 9 ہزار سے زائد معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 216919 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9304 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 216919 ہو گئی۔ اس دوران مزید 260 لوگوں کی موت کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 6075 ہوگئی۔ ملک میں اس وقت پرکورونا کے 106737 فعال معاملے ہیں، جبکہ 104107 لوگ اس وباء سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر اس وباء سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2560 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 122 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 74860 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2587 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 996 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 32329 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش