0
Thursday 4 Jun 2020 18:42

سی ایم ٹاسک فورس کی جانب سے قراقرم یونیورسٹی کو ماسک فراہم

سی ایم ٹاسک فورس کی جانب سے قراقرم یونیورسٹی کو ماسک فراہم
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ٹاسک فورس کی جانب سے ماسک حوالہ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے یونیورسٹی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف، فیکلٹی ممبران سمیت تینوں سب کیمپسز کے زمہ داران سمیت سی ایم ٹاسک فورس کے ممبر و صدر یوتھ پارلیمنٹ شعیب سلطان خان موجود تھے۔ سی ایم ٹاسک فورس کے ممبر و صدر یوتھ پارلیمنٹ شعیب سلطان خان نے سی ایم ٹاسک فورس کی نمائندگی کرتے ہوئے ماسک ڈائریکٹر فنانس واجد حسین کے حوالہ کیا۔ ڈائریکٹر فنانس نے سی ایم ٹاسک فورس کی جانب سے قراقرم یونیورسٹی کو ماسک فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 866578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش