0
Friday 5 Jun 2020 08:59

افکار خمینی مظلوم عوام کیلئے مشعل راہ ہے، مولانا مسرور انصاری

افکار خمینی مظلوم عوام کیلئے مشعل راہ ہے، مولانا مسرور انصاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے امام راحل روح اللہ خمینی (رہ) کو ان کی 31ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تنظیم نے موجودہ حالات اور کووڈ 19 کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھتے ہوئے آج سرینگر کے میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا جس میں بانی انقلاب اسلامی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے امام خمینی کو شاندار الفاظ میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی آج بھی انسانیت سے سرشار دلوں میں زندہ ہیں جس کا ثبوت آج بھی دنیا میں جگہ جگہ ملاحظہ کیا جاسکتا ہے اور امریکہ کی مظلوم سیاہ فام کمیونٹی بھی آج اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

مولانا مسرور انصاری نے کہا کہ افکار امام خمینی (رہ) دنیا بھر کے مظلومین کے لئے مشعل راہ ہیں اور امام راحل کے افکار کی پیروی میں مظلوم قوموں کی آزادی اور سرافرازی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے قوم کی آزادی کے لئے انتہائی تکالیف دہ جسمانی اذیتوں کا سامنا کیا لیکن قوم کی صادقانہ اور صالحانہ رہبری و رہنمائی میں ایک اینچ بھی پیچھے نہ ہٹے بلکہ ان تمام مصائب مشکلات کے باوجود سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند اپنے قول و فعل پر ڈٹے رہے۔
خبر کا کوڈ : 866644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش