0
Saturday 6 Jun 2020 11:07

برطانیہ میں ہلاکتیں40 ہزار سے بڑھ گئیں

برطانیہ میں ہلاکتیں40 ہزار سے بڑھ گئیں
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر برطانیہ میں 40 ہزار 261 افراد کورونا کی وجہ سے ہسپتالوں اور کیئر ہومز میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ کے سیکرٹری صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اجتماعات والی جگہوں پر نہ جائیں۔ ہسپتالوں میں بھی لوگ فیس ماسک پہنیں جبکہ طبی عملہ ہر وقت سرجیکل ماسک پہنے۔ میٹ ہنکاک نے صحت یاب ہونے والے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاج سے متعلق تحقیقات کے لیے اپنے خون کا پلازمہ عطیہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 866873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش