0
Tuesday 9 Jun 2020 13:02

لاک ڈاؤن سے حالات کشیدہ اور بھوک سے اموات میں اضافہ ہوگا، ثروت اعجاز قادری

لاک ڈاؤن سے حالات کشیدہ اور بھوک سے اموات میں اضافہ ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس کی حدت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، عوام کو معاشی بدحالی سے بچانے کیلئے حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنائے، عوام کی جان کے تحفظ کیلئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا، کورونا کی روک تھام کیلئے مثبت حکمت عملی اور قانون سازی کی جائے، لاک ڈاؤن کیا گیا تو حالات کشیدہ اور بھوک سے اموات میں اضافہ ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی بجائے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے واضح حکمت عملی بنائی جائے، حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی وڈیو آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کو آسان نہ سمجھیں، سینکڑوں لوگ اس بیماری سے اپنے پیاروں سے جدا ہوگئے، احتیاط افسوس سے بہتر ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس کے مریضوں کے درمیان رہ کر ان کے علاج کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی سمیت ہر طبقہ کے افراد میں کورونا وائرس کا مثبت ہونا تشویشناک ہے، عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہیں کہ وہ کورونا وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو لازم کرلیں، کورونا وائرس کا خوف پھیلانے کی بجائے اس سے نجات کیلئے راہ ہموار کی جائے، عوام میں کورونا سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 867516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش