0
Wednesday 10 Jun 2020 12:27

ڈبلیو ایچ او کی تجاویز پر عملدرآمد ضروری نہیں، ظفر مرزا

ڈبلیو ایچ او کی تجاویز پر عملدرآمد ضروری نہیں، ظفر مرزا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عالمی ادارہ صحت کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر عملدر آمد ضروری نہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مراسلے کے حوالے سے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے بہترین مفاد میں بہترین خودمختار فیصلے کئے ہیں اور کورونا وائرس کے معاملے پر سوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ او نے صرف وبا کو دیکھنا ہوتا ہے، ڈبلیو ایچ او کی تجاویز پر عملدرآمد ضروری نہیں، پاکستان اس وبا سمیت صحت کے شعبے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، کورونا وائرس کے ساتھ زندگی کو بھی چلانا ہے، کوئی پتہ نہیں وائرس کتنا عرصہ رہنا ہے، جو سیکٹرز بند ہیں وہ بند ہی رہیں گے، عوام نے سمجھا کورونا عید کے بعد ختم ہو جانا ہے اور احتیاط نہ کی، آنے والے دنوں میں کورونا کے کیسز بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، عوام کے لیے جو بہتر ہے وہ فیصلہ کرتے ہیں، حکومت کے پاس لاک ڈائون کا آپشن موجود ہے۔ واضح رہے کہ علمی ادارہ صحت نے پاکستان میں لاک ڈاؤن کی نرمی سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اور 22 مئی کو پابندیاں اس وقت اٹھائی گئیں جب ملک اس فیصلے کے لیے بنیادی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 867696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش