0
Thursday 18 Jun 2020 16:25

لاہور بار ایسوسی ایشن کا اشرف جلالی سے معافی مانگنے کا مطالبہ

لاہور بار ایسوسی ایشن کا اشرف جلالی سے معافی مانگنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور بار ایسوسی ایشن نے آصف اشرف جلالی کی اہلبیتؑ کی شان میں گستاخی کے بیان کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے بیانات ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے۔ سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن سلطان حسن ملک ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر لاہور بار جی اے خان طارق اور ان کی کابینہ اشرف جلالی سے بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی  ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور بار حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے اقدامات کو سختی سے روکا جائے جن سے فرقہ واریت پھیلتی ہو یا امان و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 869398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش