0
Friday 19 Jun 2020 23:48

بھارت جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں سے باز رہے، چین

بھارت جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں سے باز رہے، چین
اسلام ٹائمز۔ چین نے کہا ہے کہ ہم نے کسی بھارتی فوجی کو تحویل میں نہیں لیا تھا، اس لیے 10 اہلکاروں کی رہائی بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق چین نے انڈین آرمی کے 2 افسران اور 8 اہلکاروں کی رہائی کے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قید میں بھارتی فوج کا کوئی ایک بھی اہلکار نہیں تھا۔ بھارت جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں سے باز رہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لیجیان نے میڈیا سے گفتگو میں 10 بھارتی فوجیوں کی رہائی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سچ اور جھوٹ نہایت واضح ہے، کوئی اہلکار ہماری قید ہی میں نہیں تھا تو رہائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اب بھارت پر ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوجیوں کی رہائی کے دعوے کو درست ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کرے، الزامات کے بجائے بھارت خطے میں امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چین نے لداخ میں جھڑپ کے دوران گرفتار ہونے والے 10 بھارتی فوجیوں کو رہا کردیا ہے اس جھڑپ میں بھارتی فوج کے 20 اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 869663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش