0
Saturday 20 Jun 2020 09:17

طلبہ کا تعلیمی نقصان معاشی نقصان سے کئی گنا سنگین ہے، خرم نواز گنڈاپور

طلبہ کا تعلیمی نقصان معاشی نقصان سے کئی گنا سنگین ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور کا کہنا ہے کہ طلبہ کا تعلیمی نقصان معاشی نقصان سے کئی گنا سنگین ہے، حکومت احتیاطی تدابیر کیساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر غور کرے۔ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حکومت پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرے، منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں نے آن لائن داخلوں کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے آن لائن تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھی ہیں، موجودہ حالات کے تناظر میں جامع تعلیمی پالیسی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش پر حکومت کو چاہیئے تھا کہ طلبہ کیلئے انٹرنیٹ پیکیج دیتی اور انہیں انٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کرتی مگر حکومت نے آن لائن تعلیم کا اعلان تو کر دیا مگر طلبہ کو میسر سہولیات کا جائزہ تک لینا گوارہ نہیں کیا، اس اقدام سے محکمہ تعلیم کی نااہلی ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کا پابند بنا کر ادارے کھولنے کی اجازت دی جانی چاہیے اور اگر حکومت مزید بھی تعلیمی ادارے بند رکھنا چاہتی ہے تو طلبہ کو پی ٹی سی ایل کی جانب سے مفت انٹرنیٹ ڈیوائسز اور نیٹ پیکیج فراہم کرے تاکہ وہ گھر بیٹھے آن لائن تعلیم حاصل کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 869682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش