0
Sunday 21 Jun 2020 15:00

فرقہ واریت ایک ناسور ہے، پیر اعجاز ہاشمی

فرقہ واریت ایک ناسور ہے، پیر اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت ایک ناسور ہے، جس کیخلاف قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی کی قیادت میں شیعہ سنی اکابرین نے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ماضی میں مشکل مرحلے سے گزر کر بڑی جدوجہد کی، اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں واضح کمی واقع ہوئی، اہلبیت اطہار، ازواج مطہرات اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی توہین کو حرام اور قابل جرم قرار دیا گیا ہے۔ چند دنوں سے کچھ شرپسند عناصر کی طرف سے جو فضا ملک میں بنائی جا رہی ہے، غیر ملکی سازش، اتحاد امت کیلئے تباہ کن اور قابل مذمت ہے۔ علماء ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات افسوسناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 اپریل 1995ء کو علامہ شاہ احمد نورانی، علامہ ساجد علی نقوی، قاضی حسین احمد، مولانا سمیع الحق، مولانا اجمل خان، پروفیسر ساجد میر، مولانا ضیا القاسمی اور دیگر مذہبی رہنماوں کی کاوشوں سے ملی یکجہتی کونسل بنائی گئی تھی۔ جس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی تھیں اور ضابطہ اخلاق تیار کرکے اختلافی امور پر احترام کا راستہ اختیار کرنے پر اتفاق رائے پیدا کیا تھا اور ضابطہ اخلاق پر تمام مکاتب فکر کے جید علما نے دستخط کئے تھے۔ جن میں سے ایک میں خود علامہ شاہ احمد نورانی کے ساتھی کے طور پر شامل رہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 869952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش