0
Monday 22 Jun 2020 02:39

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کورونا وائرس کا شکار

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کورونا وائرس کا شکار
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیریسٹر مرتضیٰ وہاب کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ٹوئیٹر پیغام میں پیپلز پارٹی کے رہنماء مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گلے میں تکلیف اور تھکاوٹ کے احساس پر اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا، اس لئے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرلیا۔ ترجمان سندھ حکومت نے دوستوں اور عزیز و اقارب سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کورونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں میں آگہی پھیلانے اور مرض کو سنجیدہ لینے کی مہم میں کافی متحرک تھے۔ انہوں نے وباء سے بچنے کیلئے کئی بار عوام سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 870013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش