0
Monday 22 Jun 2020 09:26

ٹرمپ صدر بننے کیلئے اخلاقی طور پر نااہل ہیں، نینسی پلوسی

ٹرمپ صدر بننے کیلئے اخلاقی طور پر نااہل ہیں، نینسی پلوسی
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ عوام کو اس بات کا جواب چاہیے کہ آخر کیسز کم دکھانے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ سست کیوں کیے گئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ ٹیسٹ سست رفتاری سے کیے جائیں تاکہ کم کیسز سامنے آئیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں اور نہ وہ اپنی دانش کے لحاظ سے اس بات کے اہل ہیں کہ ملک کی قیادت کریں۔ پلوسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کا طریقہ ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی تعداد کم کرنے کا آخر کیوں کہا گیا، جب ماہرین تجویز کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔ اسپیکر پلوسی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اہلکاروں کو اگلے ہفتے کمیٹی کے سامنے پیشی پر اس بارے میں جواب دینا ہو گا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ہفتے کی شب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں گے اتنے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، اسی لیے انہوں نے انتظامیہ سے کہا  کہ مہربانی کر کے ٹیسٹ کرنے کا عمل ہی سست کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 870039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش