0
Monday 22 Jun 2020 14:42

ایک جوہریؔ تھا وہ بھی نہ رہا، مولانا عظمت علی

ایک جوہریؔ تھا وہ بھی نہ رہا، مولانا عظمت علی
اسلام ٹائمز۔ ہر سحر امید کا چراغ جلا جاتی ہے اور پوری دنیا کو اپنی کرن سے منور کر جاتی ہے، لیکن آج تو صبح امید نے لباس سیاہ پہنا ہوا تھا۔ لوگوں کے دلوں کو خبر غم نے غمزدہ کر دیا تھا۔ سب کی زبان پر ایک ہی جملہ، ایک جوہری تھا، نہ رہا۔ علامہ طالب جوہر ی کے انتقال پرملال کی خبر نہایت افسوس ناک ہے۔ برصغیر ہندو پاک اور اردو دنیا کا نہایت عظیم سرمایہ تھے۔ آپ مفسر قرآن، خطیب شام غریباں اور اردو دنیا کے بے مثال ادیب تھے۔ آپ بہترین شاعر بھی تھے۔ ادبی حلقہ میں نہایت عزت و تکریم سے آپ کو دیکھا جاتا تھا۔ یقیناً! آپ کی رحلت سے پورا علمی و مذہبی حلقہ سوگوار ہے۔ آپ نے اپنی پوری حیات، علوم اہل بیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت میں خرچ کر دی۔ ملک اور بیرون ملک میں آپ کی علمی و مذہبی خدمات ہر ایک پر عیاں ہیں۔ اللہ آپ کی مغفرت فرمائے، جوار معصومین میں جگہ عنایت فرمائے اور آپ کے لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے!
خبر کا کوڈ : 870209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش