0
Tuesday 23 Jun 2020 02:14

علامہ طالب جوہری کی وفات سے پاکستان جید عالم اور محب وطن خطیب سے محروم ہوگیا، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ طالب جوہری کی وفات سے پاکستان جید عالم اور محب وطن خطیب سے محروم ہوگیا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ علامہ طالب جوہری کی وفات سے پاکستان ایک جید عالم دین محب وطن خطیب اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سے محروم ہوگیا۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ طالب جوہری نے طویل عرصے تک قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر عوام کی دین کی طرف رہنمائی کی، ان کے سامعین میں ہر مکتب اور مسلک کے عوام شریک ہوتے تھے، وہ محبت اور اتحاد کے علمبردار تھے، انہوں نے ہمیشہ قرآنی تعلیمات اور دین اسلام کی تشریح اور تفسیر فرقہ وارانہ منافرت سے بالاتر ہوکر کی، وطن عزیز پاکستان آج ایک ساز شخصیت سے محروم ہوگیا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ علامہ سید علی نقی نقن اور علامہ رشید ترابی کے بعد علامہ طالب جوہری نے دین اسلام کے علمی اور فکری مفاہیم کو انتہائی سلیس اور عوامی انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا، آپ کی مجالس عزا اہل علم اور عوام دونوں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ تھیں، علامہ طالب جوہری نے عوام کے دلوں کو عشق اہل بیت کے نور سے منور کیا، آپ کربلا اور مودت اہل بیت (ع) کے بہترین مبلغ تھے، آپ مودت آل محمد (ع) کے نور کو دنیا تک پھیلاتے رہے، ہم علامہ طالب جوہری کی وفات کے سانحے پر ان کے غم میں پوری ملت اور ان کے خانوادے کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش