0
Tuesday 23 Jun 2020 09:16

عمران خان اقتدار میں آ کر اپنا وعدہ بھول چکے ہیں، طاہرالقادری

عمران خان اقتدار میں آ کر اپنا وعدہ بھول چکے ہیں، طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے ایک بار پھر وزیراعظم سے شکوہ کر دیا۔ منہاج القرآن کی جانب سے جاری ہونیوالی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنا وعدہ بھول چکے ہیں، یاد کریں، اسلام آباد میں کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیا کہا تھا؟ اس وقت وزیراعظم وہ شخص ہے جو میرے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ماڈل ٹاون کے مظلوموں کیلئے انصاف لینے کا اعلان کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر صورت میں وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آ کر مظلوموں کو انصاف دلاوں گا، آج اقتدار میں ہیں، مرکز میں ان کی حکومت ہے، پنجاب میں ان کی حکومت ہے، لیکن وہ خاموش ہیں۔ طاہر القادری نے شکوہ کیا کہ عمران خان اب سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کیلئے ایک بھی بیان دینے کے بھی روا دار نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش