0
Wednesday 24 Jun 2020 10:39
چین سے سرحدی کشیدگی

روس کا بھی بھارت کی مدد کرنے سے انکار

روس کا بھی بھارت کی مدد کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کے معاملے پر امریکا کے بعد روس نے بھی ہاتھ اٹھا لیا، بھارت کا ساتھ دینے سے صاف انکار، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روس کے دورے پر آئے ہوئے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ ماسکو کا خیال ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان ثالثی کی ضرورت نہیں ہے۔ لاوروف کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ چین یا بھارت دونوں میں سے کسی کو مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ روس دونوں ممالک کو اسلحہ سپلائی کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ دورہ روس کے موقع پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ روس سے ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی فراہمی کا عمل جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کریں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ لڑاکا طیاروں، ٹینکوں اور آبدوزوں کی جلد فراہمی کا مطالبہ بھی کیا جائیگا۔ بھارت کو امید تھی کہ اسلحہ فراہمی کے معاہدوں کے باعث روس بیجنگ سے سرحدی کشیدگی میں نئی دہلی کی حمایت کرے گا تاہم ماسکو حکومت نے واضح طور پر بھارت کی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 870523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش