0
Wednesday 24 Jun 2020 12:06

گستاخِ سیدہ کائنات کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ارکان پنجاب اسمبلی کا مطالبہ

آصف جلالی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، نام فورتھ شیڈول میں ڈالا جائیگا، وزیر قانون
گستاخِ سیدہ کائنات کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ارکان پنجاب اسمبلی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی توہین سیدہ سلام اللہ علیہا کا ایشو نمایاں رہا۔ اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران رکن پنجاب اسمبلی کاظم پیرزادہ نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف جلالی کی جانب سے دختر رسول سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتا ہوں۔ سابق وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ جس طرح پنجاب اسمبلی میں صحابہ کرام کے تقدس اور عقیدہ ختم نبوت پر بات کی گئی ہے، اسی طرح اہلبیتؑ اطہار کے تقدس پر بھی قانون سازی کی جائے۔ اس پر وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ایک شخص کے فعل سے ہر مسلمان کا دل دکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف جلالی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ آصف جلالی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے۔

انہوں نے معزز ایوان کو یقین دلایا کہ آصف جلالی کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے سید صمصام بخاری نے کہا کہ اہلبیت اطہارؑ کی عصمت و طہارت کی گواہی قرآن نے دی ہے، ہم کسی طور بھی سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، اس معاملے پر فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے اور ان شاء اللہ پنجاب اسمبلی میں جلد اس پر بھی قانون بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ سیدہ کے گستاخ کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں اور اسے قانون کے مطابق سزا دلوائیں, تاکہ آئندہ کسی کی جرات نہ ہو کہ وہ سیدہ کائنات یا کسی اور مقدس ہستی کی شان میں گستاخی کرسکے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے لاہور پولیس کو آصف اشرف جلالی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد آصف جلالی کی گرفتاری عمل میں آجائے گی اور اس کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 870548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش