0
Wednesday 24 Jun 2020 14:28

صفورہ زرگر کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، فردوس ٹاک

صفورہ زرگر کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، فردوس ٹاک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ فردوس احمد ٹاک نے ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ صفورہ زرگر کی دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کئے جانے کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہن صفورہ پھر سے گھر لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بہن صفورہ زرگر پھر سے گھر لوٹ رہی ہیں۔ ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ملک، جہاں فاشسٹ حکومت میں کوئی انسانیت اور ہمت نہیں بچی ہے، میں اب بھی قانون کی بالادستی قائم ہے۔ فردوس ٹاک نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کنبے کے لئے ایک اچھی خبر ہے جو انہیں جیل سے باہر نکالنے کے لئے بہت جدوجہد کررہے تھے۔

فردوس ٹاک کا کہنا تھا کہ انہیں عدالت نے انسانی بنیادوں پر ضمانت دی ہے۔ یہ اپروچ حکومت کو اختیار کرنا چاہیئے تھا کیونکہ جہاں صفورہ حاملہ تھیں، وہیں ان کی ماں کورونا وائرس سے متاثر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب عیاں ہوچکا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت میں انسانیت نہیں ہے۔ فردوس ٹاک نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بھی مانگ کی۔ واضح رہے کہ ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ صفورہ زرگر گذشتہ قریب ڈھائی ماہ سے دہلی کی تہاڑ جیل میں بند تھیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر اور جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی میڈیا کوآرڈی نیٹر صفورہ زرگر پر دہلی میں رواں برس فروری میں بھڑکنے والے بھیانک فسادات کی ’’کلیدی سازشی‘‘ ہونے کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 870591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش