0
Thursday 25 Jun 2020 01:26

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں، اہلیہ نے تھانے درخواست دیدی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں، اہلیہ نے تھانے درخواست دیدی
اسلام ٹائمز۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے اسلام آباد کے تھانا سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اُن کے خاوند کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، پولیس کارروائی کرے۔ مسز سرینہ عیسیٰ کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک شخص اُن کے خاوند کو ایک ویڈیو میں قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا تھانے میں جمع کروائے گئے مواد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی جائے اور پولیس اس معاملے پر ایکشن لے۔
خبر کا کوڈ : 870696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش