0
Monday 29 Jun 2020 13:08

شمالی وزیرستان، پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

شمالی وزیرستان، پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق دہشت گردوں نے تحصیل سپین وام میں پاک افغان بارڈر کے قریب ٹی ٹی مداخیل کے علاقے میں قائم پولیس پوسٹ پر حملہ کیا مگر پولیس نے بھر پور اور بروقت جوابی کارروائی کر کے اسے ناکام بنا دیا۔ ڈی ایس پی اعظم خان نے بتایا کہ حملے میں پولیس فورس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دہشت گرد قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے سکیورٹی اداروں کا مشترکہ گشت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 871488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش