0
Monday 29 Jun 2020 17:27

سندھ نے وفاق کیلئے مزید ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا

سندھ نے وفاق کیلئے مزید ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اب وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے، لیکن ہم اب وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرینگے اور اس متعلق میں نے وزیر ایکسائز کو کہا ہے کہ ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق آگاہ کر دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے، ٹڈی دل سے متعلق قومی ایکشن پلان وزیراعلیٰ نے بنایا ہے، ائیریل اسپرے وفاق کا کام ہے، وفاق نے ٹڈی دل کے مسئلے پر صوبوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ آج شدید دکھ کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ 74 مریض انتقال کرگئے، آج 92 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، صوبہ بھر میں اس وقت 35026 مریض زیرِ علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 1539 نئے کورونا وائرس میں مبتلا مریض ظاہر ہوئے، کورونا سے متاثرہ ابتک 81955 مریض سامنے آچکے ہیں اور اب تک 443757 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق کہا کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے مترادف ہے، واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

 
خبر کا کوڈ : 871549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش