0
Thursday 2 Jul 2020 16:17

پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیول چیف

پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیول چیف
اسلام ٹائمز۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ۔ نیول چیف نے 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سکیورٹی کو درپیش مختلف چیلنجز کا ذکر کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے پاک بحریہ کو خطے کی ایک مضبوط بحری قوت بنانے کیلئے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

نیول چیف نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی محاذ میں کامیابی کیلئےعسکری طاقت کیساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ قبل ازیں کورس کے شرکاء نے "ہندوتوا آئیڈیالوجی اور انڈیا و پاکستان کے مسلمانوں پر اس کے اثرات" کے موضوع پر ایک مقالہ بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 872104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش