0
Friday 3 Jul 2020 11:18

خوشاب پولیس کی کاروائی، 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

خوشاب پولیس کی کاروائی، 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ خوشاب پولیس نے 4 رکنی بین اضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینا گیا ساڑھے 8 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے۔ خوشاب پولیس نے بڑی کاروائیوں میں ملوث اور شہریوں کے لیے خوف کی علامت بننے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان سے ساڑھے 8 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق اس گینگ نے کچھ ماہ قبل ایک ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی کی اور زیورات اور نقدی لے اڑے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان سے برآمد ہونے والی رقم اور طلائی زیورات ڈکیتوں سے متاثرہ شہریوں کو لوٹا دئیے گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ڈکیت گینگ نے دہشت پھیلائی ہوئی تھی اور ان کی گرفتاری اچھا اقدام ہے۔ گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش خوشاب اور نزدیکی اضلاع میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 872208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش