0
Friday 3 Jul 2020 23:53

وفاقی وزراء کے جی بی داخلے پر پابندی لگائی جائے، پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

وفاقی وزراء کے جی بی داخلے پر پابندی لگائی جائے، پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے الیکشن کمیشن جی بی کے نام ایک تحریری خط میں عام انتخابات کے دوران وفاق کی ممکنہ مداخلت کو روکنے اور وفاقی وزیروں کے جی بی داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب وفاق کی مداخلت کیخلاف نون لیگ نے عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ادھر پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد وزیر اعظم سمیت کوئی بھی وفاقی وزیر گلگت بلتستان نہیں آسکتا، اگر کوئی آتا ہے اور انتخابی مہم چلاتا ہے تو یہ آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں پی پی اور نون لیگ کے وزرائے اعظم الیکشن مہم کیلئے آتے رہے ہیں تو اس پر امجد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن شیڈول سے پہلے آئے تھے اب جبکہ خود صدر پاکستان نے پول ڈے کی منظوری دی ہے اور الیکشن شیڈول کا اعلان بھی ہوا ہے تو ایسے میں وفاق میں عہدہ رکھنے والا کوئی بھی شخص یہاں کے انتخابات میں مہم ہیں چلا سکتا، نہ ہی وہ جی بی آسکتا ہے۔ تحریک انصاف کوشش کر رہی ہے کہ الیکشن شیڈول کو تبدیل کیا جائے تاکہ وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کو یہاں لایا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نون لیگ کی حکومت کے اختیارات منجمد کر دیئے تھے، اسی طرح وزارت امور کشمیر کے اختیارات بھی منجمد کیوں نہیں کیے گئے؟ کشمیر افیئرز یہاں وزیروں کو بھرتی کر رہی ہے یہ کونسا قانون ہے؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، ایسا کیا گیا تو ہم اپنا لائحہ عمل طے کرینگے اور ہرگز خاموش نہیں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 872338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش