0
Sunday 5 Jul 2020 23:01

کرک میں زہریلی لسی پینے سے 30 افراد متاثر

کرک میں زہریلی لسی پینے سے 30 افراد متاثر
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کرک میں زہریلی لسی پینے سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرک میں تخت نصرتی کجے علاقے گنڈیری خٹک میں زہریلی لسی پینے سے تیس سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، متاثرہ افراد میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر قدوس نے بتایا کہ اب تک 20 متاثرہ افراد اسپتال لائے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اوکاڑہ میں مضر صحت دہی کھانے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے 10 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 872672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش