0
Monday 6 Jul 2020 20:50

وزیر اعظم کا پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

وزیر اعظم کا پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ چاہیں ذخیرہ اندوزی پکڑیں یا سبسڈی دیں، غریب کو آٹا سستا فراہم کریں اور ہر حال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پر بحال کی جائے۔ عمران خان نے ناجائز ذخیرہ اندازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 872861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش