0
Monday 25 Jul 2011 22:53

سنی اتحاد کونسل نے بھی ڈاکٹر غلام نبی فائی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے بھی ڈاکٹر غلام نبی فائی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے رکن صاحبزادہ فضل کریم نے امریکی صدر اوبامہ کو ایک احتجاجی خط ارسال کیا ہے، جس میں کشمیری امریکن کونسل کے سربراہ اور عالمی شہرت یافتہ دانشور ڈاکٹر غلام نبی فائی کی امریکہ میں بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے خط میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر غلام نبی فائی مظلوم کشمیریوں کے عالمی سفیر تھے۔ ان کی گرفتاری سے دنیا بھر کے کشمیریوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے خط میں کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو خوش کرنے کے لیے ڈاکٹر غلام نبی فائی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
امریکہ بھارتی خوشنودی کے لیے تحریک آزادئ کشمیر کے خلاف سازشوں سے باز آ جائے، کیونکہ کشمیری حریت پسند دہشت گرد نہیں فریڈم فائٹر ہیں اور ان کی پرامن جدوجہد سات لاکھ بھارتی فوجیوں کے تسلط سے نجات کے لیے ہے۔ اس لیے امریکہ تحریک آزادئ کشمیر کو دبانے کی بجائے وادئ کشمیر میں 64 سال سے جاری بھارتی ظلم و ستم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ تاکہ کشمیر میں بسنے والے مظلوم انسانوں کو امن اور آزادی مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 87288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش