0
Tuesday 7 Jul 2020 00:14

سعودی عرب نے حج کے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے

سعودی عرب نے حج کے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کے باعث حج کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث حج کے نئے پروٹوکول جاری کر دیے، جس کے تحت حجر اسود کو چھونے پر پابندی ہوگی اور ماسک بھی پہننا لازمی ہوگا جب کہ نماز و طواف کے دوران کعبہ کو چھونا منع ہوگا، 19 جولائی سے منیٰ، مزدلفہ، اور عرفات میں بغیر اجازت نامے کے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مختلف زبانوں میں کورونا کے بچاؤ کے لیے احتیاطی  تدابیر لگائی جائیں گی۔ نئے پروٹوکول کے تحت منتظمین طواف اور دیگر اوقات پر عازمین حج کے درمیان 1.5 میٹر کے فاصلے کو یقینی بنائیں گے جب کہ طواف کے لیے عازمین حج کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 872905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش