0
Tuesday 7 Jul 2020 12:29

امریکا کا ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور

امریکا کا ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں، دوسری جانب ٹک ٹاک نے ہانگ گانگ میں ایپ آپریشن روکنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی زیرغور ہے۔ اس سے قبل امریکی حکام ٹک ٹاک کے صارفین کے ڈیٹا ہینڈلنگ سے متعلق تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ دوسری جانب ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں حالیہ واقعات کے بعد ایپ آپریشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں چین نے حال ہی میں نیا نیشنل سیکورٹی ایکٹ نافذ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 872979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش