0
Tuesday 7 Jul 2020 18:55

کورونا وائرس، عیدالاضحی کیلئے سخت قواعد و ضوابط بنائے ہیں، شبلی فراز

کورونا وائرس، عیدالاضحی کیلئے سخت قواعد و ضوابط بنائے ہیں، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لئے حکومت نے سخت قواعد و ضوابط بنائے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک کی نسبت کورونا سے کم متاثر ہوا، این سی او سی نے کورونا سے نمٹنے کیلیے اہم کردار ادا کیا، حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے کامیاب پالیسی بنائی، وزیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کر تمام فیصلے کئے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عوام کے لئے پیغام ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بھی لوگ باہر نکلنے کے بجائے گھروں میں رہیں، اور عید اپنے گھروں میں منائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو عیدالاضحیٰ پر کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لئے عیدالاضحی پر لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روکنے کے لئے حکومت نے سخت قواعد و ضوابط بنائے ہیں۔ شبلی فراز نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 129 لیبارٹریز موجود ہیں، احساس کیش پروگرام کے تحت ڈیڑھ سو ارب تقسیم کیےگئے، حکومت نے معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 873075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش