1
Wednesday 8 Jul 2020 07:46

ہشام الہاشمی کی ٹارگٹ کلنگ سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، سید مقتدی الصدر

ہشام الہاشمی کی ٹارگٹ کلنگ سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، سید مقتدی الصدر
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ذیلی بریگیڈ سرایا السلام کے کمانڈر اور عراق میں موجود "الصدر" سیاسی گروہ کے سربراہ سید مقتدی الصدر نے معروف عراقی تجزیہ نگار و مصنف ہشام الہاشمی کو گھر کے دروازے پر شہید کر دیئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ برادر شہید ہشام الہاشمی کی بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ قانونی کارروائی سے محروم نہیں رہ جانی چاہئے۔

سید مقتدی الصدر نے عالمی طاقتوں کی جانب سے عراق کے اندر ناامنی اور پرتشدد کارروائیوں کے دوبارہ سے پھیلائے جانے کے بارے اپنے پیغام میں خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملک کو تشدد کے بھنور میں پھنسائے جانے کے بارے خبردار کرتا ہوں کیونکہ عراق کو امن و امان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں عراق کے اندر کارفرما خفیہ ہاتھوں کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ جان لیں کہ ہشام الہاشمی کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 873166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش