0
Thursday 9 Jul 2020 02:05

کراچی، جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کیخلاف دھرنے کا اعلان

کراچی، جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کیخلاف دھرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ سخت گرمی کے باوجود شہر بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، عوام پر ظلم و لوٹ مار اور بارش کے دوران کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث کرنٹ لگنے سے اموات پر کے الیکٹرک خلاف جماعت اسلامی کے تحت ہفتہ 11 جولائی کو 4 بجے دن شاہراہ فیصل نرسری پر دھرنا دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے نظم کے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی کہ دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور ایسی قیادت کاساتھ دیں جو واقعی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے الیکٹرک نے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بھی شہریوں کو اذیت میں مبتلا کیا اور کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے شہریوں پر بجلی بم گرایا ہے اور قیمتوں میں 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، گزشتہ سال بھی بارشوں میں کے الیکٹرک کی نااہلی اور ناقص انتظامات کے باعث شہر بھر میں کرنٹ لگنے کے کئی واقعات رونماء ہوئے تھے اور 20 سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں تھیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نیپرا نے اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی تھی جس کی رپورٹ میں اکثر اموات کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر عائد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی، حالیہ بارشوں کے دوران بھی کرنٹ لگنے سے اموات ہوئی ہیں اور اطلاعات کے مطابق 6 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں، کے الیکٹرک عوام کی قاتل بن گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش