0
Friday 10 Jul 2020 18:36

بھارت میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 26 ہزار سے زائد کیسز

بھارت میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 26 ہزار سے زائد کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26506 کیس سامنے آئے، جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26506 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 793802 ہوگئی ہے۔

اس سے ایک روز قبل ہی سب سے زائد 24879 کیس سامنے آئے تھے۔ کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے کیسز کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ اس وباء سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 19135 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جن کو ملا کر مجموعی 495513 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ فی الوقت بھارت میں کورونا انفیکشن کے 276685 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 21604 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش