0
Sunday 12 Jul 2020 12:26

مقبوضہ کشمیر، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، ایک اور کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا، قابض بھارتی فوج نے بارہ مولہ کے علاقے میں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔ دوسری جانب سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری اور تحریک آزادی کے خوف کے باعث بھارتی فوج نے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو سری نگر سے گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ ماہ 54 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا جب کہ وادی بھر میں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 873946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش