0
Tuesday 26 Jul 2011 13:35

آزاد کشمیر اسمبلی،پی پی نے چوہدری عبدالمجید کو قائد ایوان نامزد کر دیا

آزاد کشمیر اسمبلی،پی پی نے چوہدری عبدالمجید کو قائد ایوان نامزد کر دیا
مظفرآباد:اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آج وزیراعظم کا انتخاب کیا جائیگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نئے قائد ایوان کیلئے چوہدری عبد المجید کا نام پیش کر دیا گیا ہے، گذشتہ روز نو منتخب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد آج دن بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا، آج صبح سے ہی نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں، اجلاس سے قبل قائد ایوان کیلئے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا، اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے ارکان اسمبلی نئے قائد ایوان کا انتخاب کریں گے۔
مسلم کانفرنس اور ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مظفرآباد میں ہوا، جس میں چوہدری عبدالمجید کو وزیراعظم آزاد کشمیر جبکہ چوہدری یاسین کو سینئر وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی اٹھائیس جولائی کو صبح دس بجے سے بارہ بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی انتیس جولائی کو واپس لیے جا سکیں گے۔ پولنگ تیس جولائی کو آزاد کشمیر اسمبلی میں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 87409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش